The Founder’s Compendium

اساتذہ کو حقیر مت جانو!

ایک اینکر کے جملے سے اٹھنے والا طوفان اور قوم کے اصل معماروں کا مقدمہ ڈاکٹر اسداللہ خان کبھی کبھی ایک جملہ صرف جملہ نہیں ہوتا، وہ ایک سوچ کی نمائندگی کرتا ہے۔کبھی کبھی ایک تبصرہ صرف ایک فرد کے خلاف نہیں ہوتا، وہ ایک پورے طبقے کے وقار کو چیلنج کر دیتا ہےاور کبھی کبھی ایک ٹی وی اسٹوڈیو میں بولے گئے چند الفاظ کروڑوں دلوں میں اس لیے اتر جاتے ہیں کہ وہ محض الفاظ نہیں رہتے بلکہ احترام اور تحقیر کے درمیان لکیر کھینچ دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں معروف نیوز اینکر انجنا اوم کشیپ کے یوٹیوب اساتذہ اور آن لائن معلمین کے بارے میں دیے گئے تبصروں نے پورے ملک میں ایک غیر معمولی بحث کو جنم دیا۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بعض “اسٹار ٹیچرز” کو محض “ایکسپلینر” قرار دیتے ہوئے ان پر ویوز، شہرت اور کاروباری مفادات کے حصول کا الزام عائد کیا۔ ان کے ان تبصروں کے بعد جو ردِعمل سامنے آیا وہ صرف چند اساتذہ کا ردِعمل نہیں تھا بلکہ لاکھوں طلبہ، والدین، تعلیمی حلقوں اور سماجی مبصرین کی آواز تھی۔ لیکن اصل سوال انجنا اوم کشیپ نہیں ہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم واقعی استاد کی عظمت کو سمجھتے ہیں؟ استاد کون ہے؟ اگر کسی قوم کی سب سے طاقتور شخصیت کا انتخاب کرنا ہو تو شاید لوگ کسی وزیر اعظم، کسی صنعت کار، کسی میڈیا ہاؤس کے مالک یا کسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کا نام لیں۔لیکن تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ دنیا کی سب سے طاقتور شخصیت دراصل استاد ہے۔اس لیے کہ سیاست دان قانون بناتا ہے، مگر استاد قانون بنانے والے ذہن پیدا کرتا ہے،صنعت کار فیکٹری بناتا ہے، مگر استاد انجینئر پیدا کرتا ہے،ڈاکٹر علاج کرتا ہے، مگر ڈاکٹر کو بھی استاد ہی تیار کرتا ہے،صحافی سوال اٹھاتا ہے، مگر سوال اٹھانے کی صلاحیت بھی استاد ہی عطا کرتا ہے۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو استاد صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ تمام پیشوں کی بنیاد ہے۔ اکیسویں صدی میں استاد کی اہمیت کم نہیں، کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ایک زمانہ تھا جب استاد معلومات کا واحد ذریعہ تھا۔آج گوگل ہے، یوٹیوب ہے، مصنوعی ذہانت ہے، ہزاروں ویب سائٹس ہیں۔ تو کیا استاد غیر ضروری ہو گیا؟ ہرگز نہیں۔آج استاد کی ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ آج کا مسئلہ معلومات کی کمی نہیں بلکہ معلومات کا سیلاب ہے۔آج نوجوان کے پاس معلومات تو بے شمار ہیں مگر رہنمائی کم ہے۔آج استاد صرف سبق نہیں پڑھاتا۔وہ جھوٹ اور سچ میں فرق سکھاتا ہے۔وہ تنقیدی سوچ پیدا کرتا ہے۔وہ جذباتی استحکام دیتا ہے۔وہ خود اعتمادی پیدا کرتا ہے۔وہ ناکامی کے بعد دوبارہ کھڑا ہونا سکھاتا ہے۔گوگل معلومات دے سکتا ہے،مصنوعی ذہانت جواب دے سکتی ہےلیکن ایک شکست خوردہ نوجوان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر یہ صرف استاد ہی کہہ سکتا ہے “بیٹا! تم ایک امتحان میں ناکام ہوئے ہو، زندگی میں نہیں۔” حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کے تعلیمی منظرنامے میں آن لائن تعلیم نے ایک خاموش انقلاب برپا کیا ہے۔ایک معتبر اخبار نے اپنے اداریے میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ آخر لاکھوں طلبہ یوٹیوب اساتذہ پر اعتماد کیوں کرتے ہیں؟ اس کا جواب صرف سبسکرائبرز یا ویوز میں نہیں بلکہ ہندوستانی تعلیم کی زمینی حقیقتوں میں پوشیدہ ہے۔کئی دہائیوں تک اعلیٰ معیار کی کوچنگ صرف بڑے شہروں اور صاحبِ استطاعت طبقوں تک محدود رہی۔دہلی، کوٹا، حیدرآباد یا پونے کے طلبہ کے مواقع کچھ اور تھے جبکہ ایک چھوٹے گاؤں، قصبے یا غریب گھر کے بچے کے مواقع کچھ اور۔ پھر یوٹیوب آیا اور پہلی بار علم نے طبقاتی دیواریں توڑ دیں۔آج اگر بہار کے ایک گاؤں کا بچہ، راجستھان کی ایک طالبہ، اتر پردیش کا ایک مزدور زادہ یا جھارکھنڈ کا ایک نوجوان بغیر لاکھوں روپے خرچ کیے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر سکتا ہے تو اس میں ان آن لائن اساتذہ کا بھی کردار ہے جنہوں نے علم کو عمارتوں سے آزاد کرکے اسکرینوں تک پہنچا دیا۔ قومیں ٹی آر پی سے نہیں، اساتذہ سے بنتی ہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ ٹی وی مباحثے چند گھنٹوں بعد ختم ہو جاتے ہیں،سوشل میڈیا ٹرینڈ چند دن بعد مر جاتے ہیں لیکن ایک استاد کا اثر نسلوں تک زندہ رہتا ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ جب جاپان جنگ کے بعد تباہ ہوا تو اس نے اپنے اساتذہ کو مرکز بنایا۔جب سنگاپور نے ترقی کی راہ اختیار کی تو استاد کو عزت دی۔فن لینڈ کے تعلیمی معجزے کی بنیاد استاد کے مقام پر رکھی گئی۔کسی بھی قوم کے عروج کا راستہ اس کے تعلیمی اداروں سے گزرتا ہے اور تعلیمی اداروں کی روح استاد ہوتا ہے۔ میڈم آپ تنقید کیجئے، لیکن تحقیر نہیں. ہم مانتے ہیں کہ ہر یوٹیوبر استاد نہیں ہوتا۔یہ بھی درست ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں شہرت، کاروبار اور سنسنی خیزی کے عناصر موجود ہیں۔یہ بھی صحیح ہے کہ کچھ آن لائن تخلیق کار تنازعات اور توجہ حاصل کرنے کے لیے اشتعال انگیز مواد بھی استعمال کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا چند مثالوں کی بنیاد پر پورے طبقۂ اساتذہ کو مشکوک قرار دیا جا سکتا ہے؟ اگر چند ڈاکٹر غلط ہوں تو کیا پوری طب مشکوک ہو جاتی ہے؟اگر چند صحافی غیر ذمہ دار ہوں تو کیا پوری صحافت پر سوال اٹھا دیا جاتا ہے؟اگر نہیں، تو پھر چند مثالوں کی بنیاد پر لاکھوں معلمین کی خدمات کو کیوں نظر انداز کیا جائے؟ اس تنازعے کا سب سے اہم پہلو وہ ردِعمل تھا جو طلبہ کی جانب سے سامنے آیا۔سوشل میڈیا پر ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ نے اپنے اساتذہ کے حق میں آواز بلند کی۔کسی نے بتایا کہ یوٹیوب کے ایک استاد نے اسے پہلی نوکری دلانے میں مدد کی،کسی نے بتایا کہ وہ کوچنگ کی فیس ادا نہیں کر سکتا تھا مگر آن لائن تعلیم نے اس کا خواب بچا لیا،کئی نے یہ بھی بتایا کہ کووڈ کے دوران جب اسکول بند تھے تو انہی اساتذہ نے اس کی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا۔یہ محض جذباتی ردِعمل نہیں تھا بلکہ اعتماد کا اظہار تھا اور اعتماد خریدا نہیں جاتا، کمایا جاتا ہے۔ انجنا جی! استاد کو کم مت آنکیے۔ آپ ایک سینئر صحافی ہیں۔صحافت جیسے عظیم پیشے سے وابستہ

اساتذہ کو حقیر مت جانو! Read More »

ڈیجیٹل سراب اور نسل نوکا مستقبل!!!

اٹھو! کیا اب بھی وقتِ بیداری نہیں آیا؟ ڈاکٹر اسداللہ خان عصرِ حاضر کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم نے مادی ترقی کی چکا چوند میں اپنے نونہالوں کے شعور کو ایک ایسے بے رحم اور بے لگام نظام کے حوالے کر دیا ہے، جہاں ان کی معصومیت اور وقت کا ہر لمحہ بکاؤ مال بن چکا ہے۔ کوالالمپور سے اٹھنے والی حالیہ قانون سازی کی لہر—جس کے تحت ۱۶ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قطعی پابندی عائد کر دی گئی ہے,محض ایک انتظامی فیصلہ نہیں، بلکہ عالمی سطح پر ضمیرِ انسانی کی بیداری کا ایک واضح اعلان ہے۔ ملائیشیا نے آسٹریلیا اور انڈونیشیا کی مانند مادی مفادات پر انسانی اقدار کو ترجیح دیتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ نسلِ نو کے فکری تحفظ کے لیے سخت ترین فیصلے ناگزیر ہیں۔ کہیں بین الاقوامی اخبارThe Korea Timesنےسرخی لگائی کہ ملائیشیا کا نو عمروں پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی کا نفاذ — ایشیا میں ڈیجیٹل صیانت کا نیا باب، تو جرمنی کا عالمی ادارہDW News لکھتا ہے ملائیشیا کا ٹیک کمپنیوں پر دباؤ — ۱۶ سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس پر پابندی، اس نےناکامی پر بھاری جرمانےکی تفصیلی رپورٹ پیش کی ادھر ہم ہیں بے حس و بے پروا ، ہمیں بحیثیتِ معاشرہ خود سے یہ سوال کرنا ہوگا کہ کیا ہم نے ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بچوں کا بے ضرر کھیل کا میدان سمجھنے کی فاش غلطی نہیں کی؟ سچ تو یہ ہے کہ یہ کوئی علمی یا تفریحی آستانے نہیں، بلکہ دورِ جدید کے وہ مایا جال ہیں جو معصوم ذہنوں کو اپنی گرفت میں لے کر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ کیا ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے جب بے رحم الگورتھمز ہمارے بچوں کی نفسیات اور ان کے قیمتی وقت کا سودا کریں گے؟ جب ہم ایک معلم کی نظر سے اس ڈیجیٹل تعطل (Digital Intermission) کا جائزہ لیتے ہیں، تو یہ کوئی پابندی نہیں بلکہ اسارت سے آزادی کا پروانہ نظر آتا ہے۔ اس سے طلبہ کی تعلیمی اور ذاتی زندگی پر درج ذیل انقلابی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۱-قوتِ غوروخوض اور طویل ارتکازِ توجہ کا احیا:انسانی دماغ کا وہ حصہ جو مستقبل بینی اور ضبطِ نفس کا ذمہ دار ہے، وہ لڑکپن میں ابھی تشکیلی مراحل سے گزر رہا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا کے لا متناہی اسکرولنگ اور فوری تسکین کے میکانزم نے بچوں کے اندر گہرے مطالعے اور پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کو مفلوج کر دیا ہے۔ کیا ہماری توجہ اور گہرے مطالعہ کی صلاحیت سستی مقبولیت کی نذر ہو جائے گی؟ اس خلل کے خاتمے سے ہی طلبہ کے اندر علم کی پیاس اور فکری گہرائی دوبارہ جنم لے سکے گی۔ ۲-خوابِ خرگوش اور جسمانی توانائی کا تحفظ:دیر رات تک اسکرین کی نیلی روشنی کا طواف کرنا اور ورچوئل دنیا کی سحر انگیزی میں گم رہنا بچوں کی پرسکون نیند کا قتل عام کر رہا ہے۔ کیا آدھی رات تک اسکرین چمکانا نیند اور سکون کا قتل نہیں؟ جب ذہن اس مادی کشش سے آزاد ہوگا، تو نہ صرف جسمانی صحت بحال ہوگی بلکہ صبح کے وقت کلاس روم میں بیداری، بہترین یادداشت اور اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کے در وا ہوں گے۔ ۳-مایوسی کے مہیب سائے اور ذہنی دباؤ سے نجات:موجودہ دور کا طالب علم کتابی مقابلوں سے زیادہ “لائیکس” (Likes) کی گنتی اور دوسروں کی مصنوعی خوشحالی کے جھوٹے مظاہروں سے ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔ کیا ورچوئل دنیا کے حسد اور دباؤ سے آزادی وقت کی ضرورت نہیں؟ اس لایعنی دوڑ سے نکل کر ہی ہمارے نونہال اپنے حقیقی میلانات، کھیلوں اور بے غرض دوستیوں کے سچے رنگوں سے اپنی زندگی کو سجا پائیں گے۔ ہندوستانی معاشرے کو فکری چیلنج کاسامنا ہے۔ایسے حالات میں کیا اب بھی خاموش تماشائی بنے رہنے کا وقت ہے؟ ہندوستان، جو دنیا کی سب سے بڑی نوجوان آبادی کا امین ہے، آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں یہ سوال محض ایک بحث نہیں رہا، بلکہ ہمارے گھروں کا سلگتا ہوا مسئلہ بن چکا ہے۔ انٹرنیٹ کی بے لگام ارزانی نے ہمارے سماج کو شدید اسکرین کی لت، سائبر ہراسانی اور اخلاقی پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کرناٹک اور آندھرا پردیش جیسی ریاستیں اب اس طوفان کے آگے بند باندھنے کے لیے صوبائی سطح پر قانون سازی کی راہیں تلاش کر رہی ہیں، اور ملک کے اکنامک سروے نے بھی پُر زور الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ بچوں کا یوں ڈیجیٹل دلدل میں دھنس جانا قومی المیے سے کم نہیں۔ تاہم، ایک وسیع اور کثیر الثقافتی ملک ہونے کے ناطے، محض ایک مطلق پابندی شاید “ممنوعہ پھل” کی طرح بچوں کو چوری چھپے وی پی این (VPN) اور مزید تاریک راستوں کی طرف راغب کر دے۔ لہٰذا، وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک زیادہ عملی، منصفانہ اور مرحلہ وار نظام (Graded, Age-Based Framework)وضع کریں۔ انسانی نفسیات اور فکری ارتقا کا یہ مسلمہ اصول ہے کہ نو عمری کی دہلیز پر ہر قدم ایک نئے شعور کا پتہ دیتا ہے۔ چنانچہ، ڈیجیٹل طوفان کے آگے محض ایک آہنی دیوار کھڑی کر دینا کافی نہیں، بلکہ ہمیں اس سیلابِ بلا خیز کو ایک منظم اور تدریجی نظامِ فلاح کے ذریعے قابو کرنا ہوگا۔ عجلت پسندی کے بجائے دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ صنفِ آہن کی طرح ایک کڑا لیکن حکیمانہ بساطِ کارپوریٹ مرتب کیا جائے- ۸ سے ۱۲ سال (سخت ترین سدّ باب اور صیانتِ معصومیت):یہ عمر ذہنِ انسانی کی وہ کچی مٹی ہے جہاں نقشِ اول قائم ہوتا ہے۔ اس نازک مرحلے پر تجارتی گدھوں کو بچوں کے معصوم رجحانات کی مخفی نگرانی (Data Tracking) کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس دور میں ڈیجیٹل دنیا تک رسائی صرف اور صرف والدین کی حتمی، شعوری اور فعال رضامندی سے مشروط ہونی چاہیے، اور روزانہ اسکرین کے وقت (Screen Time) پر ایک ایسا کڑا اور غیر لچکدار پہرہ ہونا چاہیے جو بچپن کے فطری کھیلوں اور رشتوں کے لمس کو تکنیکی آلودگی سے محفوظ رکھ سکے۔ ۱۲ سے ۱۶ سال (مشروط و فلٹر شدہ رسائی اور تہذیبِ نفس):لڑکپن کا یہ دور جذبات کی

ڈیجیٹل سراب اور نسل نوکا مستقبل!!! Read More »

چھٹیوں کی نئی سرمایہ کاری: عصرِ حاضر کے تقاضے اور نئی جہتیں

چھٹیوں کے ستر اسی دن: اسکرین ایڈکشن سے بچ کر AI، اسکل ڈیولپمنٹ، گلوبل کمیونیکیشن، عصری اسلامی فکر اور مالیاتی خواندگی کے ذریعے زندگی اور کیریئر کی ری اسٹرکچرنگ کا سنہرا موقع۔

چھٹیوں کی نئی سرمایہ کاری: عصرِ حاضر کے تقاضے اور نئی جہتیں Read More »

تعلیم کی حقیقی روح؟؟؟ — The True Spirit of Education

کیا ہندوستان صلاحیتوں کے معاملے میں قحط الرجال سے گزر رہا ہے؟ تعلیم کے حقیقی مقصد، انسان سازی اور تہذیبی زوال کے سوالات پر ڈاکٹر اسد اللہ خان کی فکر انگیز تحریر۔

تعلیم کی حقیقی روح؟؟؟ — The True Spirit of Education Read More »

یہ داغ داغ اجالا، یہ شب گزیدہ سحر۔۔۔ تعلیمی نظام میں نقب زنی کی اندرونی کہانی

ہندوستان میں قابلیت اور میرٹ کی بالادستی کا جو بھرم برسوں سے قائم تھا، وہ اب مکمل طور پر چکنا چور ہو چکا ہے۔ سی بی آئی نے NEET-UG 2026 پیپر لیک کی پوری اندرونی کہانی بے نقاب کر دی ہے۔

یہ داغ داغ اجالا، یہ شب گزیدہ سحر۔۔۔ تعلیمی نظام میں نقب زنی کی اندرونی کہانی Read More »

خاموش ارتقاء یا ڈوبتا ہوا مستقبل۔۔۔ خلیلِ وقت! تری خاموشی دیکھی نہیں جاتی

تعلیم صرف کتاب، کلاس روم اور امتحان کا نام نہیں؛ تعلیم وہ چراغ ہے جس سے قومیں اپنا راستہ پہچانتی ہیں، وہ آئینہ ہے جس میں تہذیب اپنا چہرہ دیکھتی ہے۔

خاموش ارتقاء یا ڈوبتا ہوا مستقبل۔۔۔ خلیلِ وقت! تری خاموشی دیکھی نہیں جاتی Read More »

نوجوان، خودکشی اور ہماری اجتماعی بے حسی کا المیہ

انسانی تہذیب کی تاریخ میں بعض ادوار ایسے آتے ہیں جب معاشرے بظاہر ترقی کی معراج پر ہوتے ہیں مگر اندر سے شکست و ریخت کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں۔

نوجوان، خودکشی اور ہماری اجتماعی بے حسی کا المیہ Read More »